ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ, اپریل 20, 2005

بقا اور دہشت گردی

جی یہاں انسانوں پر ظلم صرف برداشت ہی نہیں کیا جارہا بلکہ باقاعدہ ظلم منصوبہ کے تحت کیا جارہا ہے اور پھر اگر وہ جوابی کاروائی کریں تو ٹی وی پر بیان آتا ہے کہ عراقی دہشت گردی کر رہے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خاتمہ تک جنگ جاری رکھیں گے، اٹلی میں چند ماہ پیشتر ایک جج صاحب نے دو عراقیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ میں یہ فیصلہ دیا کی یہ لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، لہذا انکو بری کیا جاتا ہے، اور مقننہ کو چاہیے کہ دہشت گردی اور جنگِ آزادی میں واضع فرق کرے۔۔ دس دن پہلے اخبار میں ایک چھوٹی سی خبر تھی کہ ان جج صاحب کے خلاف جواب طلبی کا نوٹس جاری ہو چکا ہے ’’کہ میاں ذرا بتاو تو کیوں ہمارے کام میں ٹانگ اڑا رہے ہو، جج ہو تو مقدموں کے فیصلے ہماری مرضی سے اور فائدہ کے مطابق کرو، یہ کیا ہے جو ضمیر نے کہا لکھ دیا، ایسے تو نہیں چلے گا مشٹر جج’’

4 تبصرے:

  1. آپ نے بات تو درست کی ہے مگر کون سمجھاۓ اپنے ملک کے آواد خیال لوگوں کو جن کے مطابق امریکہ کا ہر عمل ہمیں ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔ ذرا جنرل پرویز مشرف ہی سے پوچھ کے دیکھ لیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. Hi, I cannot read your urdu text because i see boxes instead of haroof....This doesn't happen with some of the other urdu blogs...any idea how i can fix the problem to be able to read your posts.

    جواب دیںحذف کریں
  3. Hi dear, you havn't left here your ID, plz mail me and I will send you a little sofwere after instalation you will be able to see all unicode sites like, bbc.co.uk/urdu or urdulife.com

    hope to to see you soon

    جواب دیںحذف کریں
  4. بات تو آپ نے سولہ آنے صیحیح کی ہےجناب ۔ یہ تو اٹلی کی بات ہے مگر یہاں پاکستان میں بھی یہی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے، ہمارے حکمران غیر محسوس طریقے سے ہمیں اسی طرف لئے جا رہے ہیں اور کچھ بعید نہیں چند سال بعد ہم کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے دیں۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں