ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات, مئی 05, 2005

موجیں ہماری

ایک زمانہ تھا کہ ’’یاہو’’ پانچ ایم بی اور ’’ہاٹ میل’’ تین ایم بی کی جگہ ای میل باکس کےلیے صارفین کو مفت فراہم کرتا تھا، روز یاہو اور ہاٹ میل کی ای میل ملتی جو ’’ٹیم سٹاف’’ کی طرف سے ہوتی کہ آپ کا میل باکس فل ہو چکا ہے، اب اسے خالی کرلیں تاکہ مذید میل آ سکیں نہیں تو آپ کو ارسال کردہ میل واپس کردی جائے گی وغیرہ وغیرہ، اور ہاٹ میل تو کچھ زیادہ ہی ’’ کاروباری’’ ہوگیا تھا، روز میل باکس کا سرخ حد کو چھوجانے کا پیغام ملتا اور ساتھ ہی بڑا زیادہ گنجائیش والا پچیس ایم بی والا میل باکس خریدنے کی دعوت ہوتی۔ پھر 3 سال قبل میرے ’’سرور پروائیڈر’’ کی طرف سے ڈی ایس ایل کنیکشن خریدنے پر مجھے پچاس ایم بی کا میل باکس فری میں دیا گیا اور خوشی کا ٹھکانہ کوئی نہ تھا۔ پھر ادھر خبروں میں معلوم ہو کہ ’’گوگل’’ ایک جی بی کا میل باکس بنانے کے چکر میں ہے، ہم نے ڈھونڈ شروع کردی، برازیل کی ایک دوست کی دعوت پر ہم جی میل کے ایک جی بی اکاونٹ کے مالک ہو چکے تھے، اب ایک عجیب سا احساسِ تفاخر تھا، دوستوں کو بتاتے پھرتے گویا شیخیاں ماری جا رہی ہیں اور دعوتیں دی جاتیں کہ بھئ آو بڑی گنجائیش کا میل باکس لے لو۔ پھر معلوم ہوا کہ یاہو والے بھی مارکیٹ میں کود پڑے ہیں، اور انہوں نے بھی اپنا میل باکس سو ایم جی کردیا ہے، اب ’’ہاٹ میل’’ انکے پیچھے ہی سو تک پہنچی تو یاہو نے اگلے دن ہی 250 ایم بی کا علان کردیا اور پھر ان انکھوں نے دیکھا کہ میرا ہاٹ میل بھی 250 ایم بی کا ہو چکا ہے۔ اگلے دن ایک سایٹ میل میں معلوم ہوا کہ یاہو کا میل باکس بھی ’’ایک جی بی’’ کا ہورہا ہے اور میرا میل باکس بھی، پھر جی میل کا پیغام آیا کہ آپ کا میل باکس ’’دو جی بی’’ کا ہو چکا ہے اور ساتھ ہی اعلان کردیا کہ ہمیں آپنے معزز صارفین کا بہت احساس ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں آپ کے میل باکس کی گنجائیش میں اور اضافہ کردی جائے، جو غیر معینہ ہو۔ ویسے آپ کی اطلاع کے لیے آجکل جی میل اکاونٹ کی گنجائیش 2300 ایم بی سے زیادہ ہے۔ بھلے ہماری تو موجیں ہی نہیں ہوگیں، مقابلہ کاروباری لوگوں کا اور مزے ہمارے۔ دیکھئے مائیکروسوفٹ کا مقابلہ کون اور کب شروع کرتا ہے۔ نئی ونڈوز کی قیمت جو 450 یورو ہے

6 تبصرے:

  1. اردو کا ایک نیا بلاگ شروع کیا ہے۔ امید ہے آپ اسے دلچسپ پائیں گے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ آپ کے تعاون سے یہ بہت دلچسپ بن سکتا ہے۔ یہ اردو کا کھاتہ ہے مگر انگریزی بھی لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں نام تعلیم پیشہ اور تجربہ کے علاوہ فرائض اور ذمہ داریاں بھی لکھی جائیں گی صرف میری نہیں آپ کی بھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. Assalamo alaykum w..w!

    I agree, people were becoming crazy few months back for GMAIL's invitation :) and now yahoo's of 1GB size as well .... let's see where this race ends?

    offering plots with accounts ... who knows after 10 years :)

    Wassalam & Allah hafiz

    جواب دیںحذف کریں
  3. this is part of business first they make you addictive of some thing then after that they start charging you.
    i hope it wont be the case on web

    جواب دیںحذف کریں
  4. شکر ہے کہ آپ نے بھی صورت دکھائی بلاگ پر

    جواب دیںحذف کریں
  5. آجکل نہ صرف تعلیمی امتحانوں کا مہینہ ہے بلکہ عملی زندگی بھی ایک بوجھ بنتی جا رہی ہے۔ دل ہلکا کرنے کے لئے اخبار کھولیں تو خبریں پڑھ کر دل بوجھل اور دماغ پریشان ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اشد ضرورت ہے طبعیت کو خوشگوار کرنے کی۔ تو لیجئے حاضر ہے ایک مختصر نسخہ۔ کلک کیجئے اوپر میرے بلاگ پر اور پڑھئے
    Disorder in the Court (will make you at least smile)

    جواب دیںحذف کریں
  6. بھائی افتخار۔ کیا آپ کو اب تک میل نیشن کے ۱ ٹیرا بائٹ اور تھرٹی گگس کی ۳۰ جی بی کی خبر نہیں ملی۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں