ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ, مارچ 17, 2006

پیروی مشرق کی

عباس جوکہ میرے عزیزِ غریبی ہیں، ولایت میں ہی پیدا ہوئے اور پاکستان دو بار ہی گئے ہیں۔ مگر آج کل میرے مہمان ہیں، کہ بھائی صاحب سے زندگی بھر ملاقات نہیں ہوئی، چلو مل ہی آئیں۔ تو ان کو جی آیاں نوں۔ مگر اصل خبر جو مجھے انکے ساتھ آنے والے انگریزی اخبار سے ملی ہے وہ یہ ہے کہ لنکا شائیر کے 49 سالہ مائیکل فیلپاٹ نے مقامی کونسل میں کل رات چھ کمروں کے
بڑے گھر کے حصول کی درخواست جمع کروائی ہے۔ ان چاچا جی کے 16 بچے ہیں جن کا تعلق مختلف پانچ خواتین سے ہے۔
مائیکل جی نے یہ بتایا ہے کہ میں‌ گھر میں ہونے والے شور کی وجہ سے گھر سے باہر “تنبو“ لگا کر اس میں‌سوتاہوں۔ لہذا کونسل مجھے کم سے کم 6 کمروں والا بڑا مکان دے۔ تاحال مائیکل جی 3 کمروں کے چھوٹے سے مکان میں نہیں تنگی سے گزارا کررہے ہیں جسکا کرایہ 69 پونڈ فی ہفتہ ہیں جبکہ مائیکل پکے حرام خور ہیں اور وہ سالانہ 26،500 پونڈ بےکاری الاونس کے طور
پر حاصل کررہے ہیں۔ جبکہ ایک عدد زوجہ اور ایک حاملہ معشوق کا بوجھ کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔
خیرہمارے مشرق میں تو یہ خبر نہ ہوئی کہ انکے 16 بچے ہیں اور کھانے کو کچھ نہیں۔ کیوں کہ کتنے ہی لوگ ہیں جو اس حال میں ہیں۔ البتہ اگر حکومت ان کو سالانہ 26،500 روپیہ بھی دے تو یہ ایک خبر ہوگی۔

2 تبصرے:

  1. آپ نے پتہ نہیں دیکھا یا نہیں ۔ جب میں کالج کے زمانہ میں لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سفر کیا کرتا تھا تو بس جہلم رُکا کرتی تھی ۔ بس سے اُترے ہی پلی پلائی جوان خانہ بدوش عورتیں اور لڑکیاں گھیر لیتیں ۔ عورت کی گود میں ایک چند ماہ کا بچہ اور ساتھ دو تین چھوٹے چھوٹے بچے ہوتے ۔ وہ ہر شریف نوجوان کے تقریباً اُوپر چڑھے جاتیں ۔ کبھی تھوڑی پکڑتیں اور اتنا قریب آ جاتیں کہ بھاگ کر اپنے آپ کو بچانا پڑتا ۔ اگر کِسی ایک کو پیسہ دے دیا تو پھر اُن کے تنگ گھیرے سے نکلنا مُشکل ہو جاتا ۔ ایک دفعہ اڈے پر جہلم کے ایک واقف بزرگ مِل گئے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ لوگ جہلم دریا کے کنارے جھرنپڑیوں میں رہتے ہیں ۔ ایک ایک سال کے فرق کے فرق سے ہر ایک کے سات آٹھ بچے ہوتے ہیں ۔ خاوند جھونپڑی میں حقّہ پیتا رہتا ہے اور یہ بھیک مانگتی ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں