ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ, نومبر 19, 2011

پھڑلو پھڑلو

آج ایک یہودن کے ساتھ فیس بک کی ایک پوسٹ پر مناظرہ ہوا ہے، انکا حال بھی ہمارے مولبیوں جیسا ہی ہے، مجھے زبور سے پڑھ کر سنا رہی تھی کہ جو تمھارے ساتھ ہے خدا اسکے ساتھ ہے، میں نے کہا کہ یہ تو قرآن میں بھی اللہ نے فرمایا ہے فیر؟؟ کہنے لگیں کہ پر پہلے اس نے ہمیں کہا ہے، میرا کہنا تھا کہ بعد میں تو ہمیں کہا ہےَ، اب بعد والی بات ماننی چاہئے کہ نہیں؟؟ بھاگ گئی۔

عجیب بات ہے یہودی، عیسائی اور مولبی سبھی ایک ہی بات کو لیکر جھگڑ رہے ہیں۔ یہ مانتے ہیں کہ خدا ایک ہی ہے ، اور وہ کہتا ہے میرے ساتھ، یہ کہتا ہے کہ میرے نال ہے۔ اب کیا خدا خود آکر ان کو سمجھائے بلکہ اشٹام پیپر پر لکھ کر دے کہ میں کس کے ساتھ ہوں، بھائی جی جس جس کو کہتا گیا وہ اس کی بات کا یقین کرے اور دوسروں کو نہ تپائے، مگر نہیں یقین برائے تپی، مولبی کا کام فساد فی سبیل اللہ اور دوسروں کا کافرقراردینا رہ گیا، یہودی کا کام پوری دنیا میں اپنا راج قائم کرنا خدا کے راج کے نام پر، عیسائیوں کا کام خداوند کے نام پر دنیا کو دھونی دینا ۔

اب کون ہو جو انکو سمجھائے کہ خدا تم سب کے ساتھ ہے اگر تم اسکی کچھ آگے بھی سنو تو، مگر کون سنتا ہے جی آجکل کسی دوسرے کی ، سبھی پھڑ لو پھڑ لومیں لگے ہوئے ہیں۔

2 تبصرے:

  1. مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ مسلمانوں ہوکر مولویں کی کاٹ میں کیوں لگے رہتے ہیں یہ بات یاد رکھیں کہ یہی مولوی ہیں جو آپ کا نکاح پڑھاتے ہیں،مرنے کے بعد نماز جنازہ اور اس کے ہماری مساجد کو قائم رکھنے میں کلیلدی کردار ادا کرتے ہیں۔ تمام انگلیاں ایک برابر نہیں ہوتی۔
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھنے کی توفیق دے


    ثاقب شاہ
    colourislam.blogspot.com

    جواب دیںحذف کریں
  2. میں کسی بھی اچھے انسان کی ناقدری نہیں کرتے بلکہ برے کی بھی نہیں، یہ طنز نہیں ہے بلکہ تنقید اور رونا ہے بلکہ کوک و فریاد ہے، اس نام نہاد اسلام کے خلاف جس نے ہمیں نکاح اور جنازہ تک محدود کردیا، ویسے ایک گل اور بہت اہم اسلام میں کہاں نکاح و جنازہ میں مولبی کی موجودگی کو لازم قرار دیا گیا ہے؟؟ صرف کچھ مسلمان اجتماع کرلیں نکاح بھی ہو گیا اور جنازہ بھی، میں اللہ اور بندے کے بیچ کھڑے کئے گئے بت کے خلاف ہوں، چاہے وہ پتھر کا ہے، گوشت پوست کا یہ پھر قبر کی مٹی کا۔ ابھی آپ مجھے وہابی کہہ لیں تو میں وہ بھی نہیں کیونکہ میرا ایمان ہے کہ اللہ ہماری شہہ رگ سے بھی نزدیک ہے۔ جبکہ مولبی کافی دور۔ فیر ؟؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں