ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار, فروری 05, 2012

شکریہ



یہ نیا سانچہ لگایا ہے تو جس بندے نے بنایا ہے اس کا شکریہ تو بنتا ہے کہ نہیں 
ویسے شکریہ ادا کرنے کا رواج صرف پاکستان اور اٹلی میں ہی نہین  ہے ورنہ دیگر ممالک میں تو شکریہ کی لائین لگا دیتے ہیں، اٹلی میں چلیں پھر بھی کوئی نہ کوئی گراتسے کہہ کر ٹل جاتا ہے مگراسپین جاتے ہوئے بعذریہ کار فرانس میں اس کا بہت تجربہ ہوا، فرانس کا ہمارا کل  تجربہ نیلے ساحل سے گزرتے ہوئے موٹر وے کا ہے جونیس ،    لیون اور ماونٹ پلئر سے ہوتا ہوا اسپین کو جاتا ہے، موٹر وے نے خیر کدھر جانا تھا، ابھی بھی ادھر ہی ہے، جانا ہم کو تھا اور دوجے دن واپس بھی آنا تھا، فرانس میں ایک پنگا یہ تھا کہ موٹر وے پر ہرضلع کی حدود ختم ہونے پر ادائیگی،بلکل پاکستانی نظام، کدھر دو یورو اور کدھر ڈھیڑ، بس جی آپ رکے اور ایک مسکراتی ہوئی حسینہ باہر مونڈی نکال کو سلام کرتی پائیں، لگتا کہ بس ہم پر ڈل مر ہی گئی ہے، اچھا تو اٹلی سے آئے ہو ؟اچھا  توکارڈ دے دو؟ مہر بانی ہوگی، آپ سوچتے رہیں کہ ٹول کارڈ تو دینا ہی ہے مہربانی جانے کدھر سے آگئی، آپ نے کارڈ دیا ، اس نے شکریہ ادا کیا، ٹک کرکے ،  اور ساتھ ہی آپ کو بل بھی بتا دیا،  آپ نے پانچ یورو کا نوٹ تھما دیا،   اسکا کا میسی مطلب شکریہ کہنا  اور بقایا لوٹا نا  اور پھر شکریہ کہ آپ نے بقایا قبول کرلیا ، کوئی پوچھے بندی کوئی اپنا بقایا بھی چھوڑ تا ہے کہ اور وہ بھی ہم پاکستانی ، لینے   تو کبھی نہ چھوڑ ، دینے دیں یا نہیں ، پھر آپ کو سفر بخیر کہنا اور آپ کا جواباُ شکریہ کہنے پر بھی آپ کا شکریہ،  

ادھر اسپین پنچنے تک  ہمارے منہہ سے بھی میسی اور میسی بکو نکل رہا تھا، شاید عادی ہو چکے تھے واپسی پر بھی وہی حشر مگراٹلی پہنچ کر پھر وہی نمک کی کان میں نمک ہوگیا بس

11 تبصرے:

  1. ہم بھی ادھر جن کویا کہتے اور سنتے نہیں تھکتے
    پر پاکستان میں کوشش تو ہوتی ہے سب کو مہرنانی کہہ سکیں پر پھر بھی یو نو خربوزہ خربوزوں کو دیکھ کر کچھ کچھ رنگ پکڑ ہی لیتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہمیں تو ہر بات پہ سر اوپر نیچے ہلانے کی ایسی عادت پڑی ہے ،کہ تنخواہ دیتے ہوئے بھی شکریہ ویری مچ ہی کہنا پڑتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کا بھی بہت بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  4. یہ کیا پورے تھیم کا فانٹ جمیل نوری نستعلیق ہے جبکہ پوسٹ فانٹ نستعلیق نہیں۔ کیا یہ تھیم میں تبدیل کرنا رہ گیا ہے یا پھر راجہ بھائی آپ ہی فارمیٹنگ اس طرح کی کر رہے ہیں؟
    باقی بلاگسپاٹ کے بارے میں اور خاص طور پر بلاگسپاٹ کے اردو تھیم کے بارے میں محمد یاسر علی بھائی کا شکریہ ادا کرنا بنتا ہے۔
    مزید ہمارے ہاں شکریہ تو دور الٹا لوگ سینہ زوری کرتے ہیں جبکہ چوری انہوں نے کی نہیں ہوتی۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. ادھر اٹلی میں حال کچھ پاکستان والا ہی ہے، مطلب شکریہ اگر ادا کرنا ہے تو خود کرو دوسروں سے توقع مت رکھو ، اور یہ بھی بلال صاحب کہ یہ پوسٹ گھر سے لکھی تھی اور فانٹ کچھ اور لگا دیا، ویسے ایک پنگا اور بھی ہے، پہلے میں نے اس ادھر براہ راست لکھنے کی کوشش کی تھی مگر وہی جانے کیا نکلا، پھر اسکو ورڈ مین کاپی کیا اور فانٹ تبدیل کیا، شاید نفیس نستعلیق لگانے کی کوشش کی تھی، لگ مجھے بھی عجیب سے ہی رہا تھا مگرنیند کے غلبہ کی وجہ سے ادھر چھوڑ دیا

    جواب دیںحذف کریں
  6. سانچہ واقعی عمدہ ہے ۔ ميں تو سمجھتا رہا کہ محمد ياسر علی صاحب صرف شعر لکھتے ہين ۔ يہ فنکار نکلے ۔ شايد شاگردی کيلئے مجھے درخواست دينا پڑے ۔ ميں چھ سال قبل اس طرح کا سانچہ بلاگسپاٹ ميں بنانے کی کوشش کرتا رہا مگر ناکام رہا تھا ۔ اب دنيا بہت آگے نکل گئی ہے
    رہی بات شکريہ کی تو ايسا پاکستان ميں بھی کيا جا سکتا ہے ۔ اگر کچھ لوگ تحمل اور صبر کے ساتھ اس طور کو اپنائے رکھيں تو ايک وقت آئے گا کہ پاکستان ميں بھی ہر طرف شکريہ مہربانی کہا اور سنا جا رہا ہو گا ۔ ميری يہ عادت ہے اور اس کا نتيجہ اچھا ہی نظر آتا رہتا ہے البتہ کبھی کبھی ميرے سلام يا شکريہ کہنے پر مخاطب حيران ہو کر ميری طرف ديکھتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  7. اچھا سانچہ پے پرانے کے مقابلے میں بہت بہتر ۔ لکھتے رہا کریں خدا آپ کو خوش رکھے

    جواب دیںحذف کریں
  8. میں تو شکریہ ادا کرتی رہتی ہوں عادت بن گئ ہے اب تو

    جواب دیںحذف کریں
  9. بلاگر پے اب کثرت سے ورڈ ویریفائ والی موت پرنے لگی ہے میرے بلاگ کا بھی یہی مسئلہ ہے
    :(

    جواب دیںحذف کریں
  10. بھائی صرف میسی بکو ہی یاد ہوا گراسئیس سے پلا نہیں پڑا کیا

    جواب دیںحذف کریں
  11. سانچہ بہت خوب ہے۔

    شکریہ کا رواج پاکستان میں بہت کم ہے۔ بلکہ اکثر لوگ تو شکریہ کرنے پر ناراض ہو جاتے ہیں کہ دوستوں میں شکریہ نہیں ہوتا۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں