ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار, دسمبر 23, 2012

ہماری سستیاں یا بدمغزیاں

ان  دنوں کچھ عجیب سے بد مغزی و سستی چھائی ہوئی ہے،   باوجود کوشش کے کچھ لکھا ہی نہیں جارہا،    حالانکہ ،  بہت سے موضوعات ایسے ہیں جن  پر لکھنا چاہ رہا تھا،  مثلاُ    ، فرعون  کے بارے  میں مذید کچھ ، پھر پاکستانی  بتوں کے بارے،  پھر مولبی قادری کے بارے،     بہن کے عاشق کے ہاتھوں ہونے والی شہید کے بارے،     مگر جب بھی لکھنے بیٹھتا ہوں تو  لکھ کر چھوڑ دیتا ہوں،   لکھ کر سیو کرنے کی بجائے پھر لکھنے کو کہہ کر ترک کردینا۔

وہ بھی دن ہوتے ہیں جب ایک دن میں دو دو پوسٹیں لکھ ماریں،  یا کسی دوست نے کہہ دیا تو ہم نے ادھ گھنٹے میں لکھ مارا،  مگر اب کی بار تو بس چپ ہی لگ گئی۔


میرے خیال میں تو یہ سب بدمغزی ہے، یہ پھر اس کو سستی کہہ لو،  کچھ اسے لاپرواہی   کہہ لو،  یا کچھ اور کہہ ، مگر سمجھ یہ نہیں آرہا کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے، اب تو مایا کے کلینڈر کو بھی موردالزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔   تو پھر کیا ہوسکتا ہے۔ 

9 تبصرے:

  1. اسکو کہتے ہیں عیاشی مارنا :)

    جواب دیںحذف کریں
  2. حد ہوگئی، تجھے اٹکیلیاں سوجھ رہیں اور ہم اداس پڑے ہیں،
    عیاشی یہ کیا ہوئی؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  3. اتنے موضوعات کو ایک ساتھ سوچے تو کچھ نہ لکھ سکےگے ایک کے بعد ایک کو لے کر لکھنا شروع کردے اس کو مٹانے کی جگہ کچھ کم زیادہ کرئے یا پھر کبھی کے لئے اٹھا رکھ دیے ۔لکھنے کے دوران ایک گرم گرم چائے کا کپ بھی بڑا کام دیتا ہے ۔ یا کبھی کوئی کتاب یا فلم دیکھنا بھی موڈ کو ٹھیک کردیتا ہے یا ایک لمبی نیند بھی ۔۔دیکھے کیا چیز آپ کو مناسب لگھے عمل کرکے دیکھیے ۔اتنے اچھے اچھے مشورہ فری میں دے دیے ہیں اب چلیں جلدی سے ایک زوردارتحریر آپ کے بلاگ میں چاہیے ہی چاہیے۔۔ہاہاہاہا

    جواب دیںحذف کریں
  4. اس طرح کی کاہلی کے دور سب پر آتے رہتے ہیں ۔ فکر مکوہ

    جواب دیںحذف کریں
  5. ایسے دنوں کیلئے کچھ پوسٹیں بچا کے رکھنی چاہیئں :)

    جواب دیںحذف کریں
  6. آپ کا حوصلہ کچھ لکھنے پر مائل کررہا، بس دیکھتے جائیے

    جواب دیںحذف کریں
  7. یارا یہ تو ہماری ہی ھالت ہے۔روز اتنے تماشے دیکھنے کو ملتے ہیں ،لیکن جب لکھنے بیٹھ جاؤں تو پھر ذہن خالی ہو جاتا ہے۔

    تین پوسٹیں نمکمل پڑی ہیں ،اس امید پر کہ انکو پورا کرنا ہے ،لیکن شائد اس خیال کو تحریری شکل دین تک وہ موضوع ہی ذہن سے مٹ جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. عبدالرؤف1/05/2013 11:54:00 AM

    ڈاکڑ صاحب کہیں یہ کسی بیماری کی نشانیاں تو نہیں ہے مثلاً : http://www.fmnetnews.com/fibro-basics/symptoms

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں