ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل, فروری 10, 2015

کچھ ھیکرز کے بارے میں۔

ھیکرز جنات ہوتے ہیں اور انکے پاس وہ طاقت ہوتی ہے کہ بس بندے کے کمپوٹر میں سے ہرچیز کھینچ کے لے جاتے ہیں، پاسورڈ، کریڈٹ کارڈز کی معلومات اور جانے کیا کیا ، یہ سب وہ خبریں ہیں جو ہمیں اخبارات اور رسائل سے دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ حال وائرس کا بیان کیا جاتا ہے۔
بقول چچا غالب کے :

پس از مرے گھر سے یہ ساماں نکلا،۔۔۔۔۔ کچھ حسینوں کے خطوط  چند تصویر بتاں
اگر یہ شعر الٹا محسو س ہورہا ہے آپ کو تو برائے مہربانی ادھر ادبی تنقید کرنے کی بجائے، سائنسی موضوع پر توجہ مرکوز فرمائیں،  تو
جب آپ کے کمپوٹر میں ہی کچھ نہیں ہونا تو نکلنا کیا؟؟؟  توجنابو، ایویں ای ٹینشن لینے کی لوڑ  نہیں ہے۔ آپ کے کمپوٹر میں سے ھیکرز کو مرتے مرجائیں  "مینگو مطلب امب" بھی نہیں ملنے  والا۔
تو صاحبو اگر آپ کا تعلق اس گروہ سے ہے تو اس تحریر کو پڑھ کر اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں اور فوراُ سے پیشتر  اس لنک پر کلک کرکے نکل لیں اور اپنے وقت کو کسی اچھے کام میں برباد کریں۔ تہاڈی مہربانی۔
چونکہ آپ ابھی تک یہی سطور پڑھ رہے ہیں تو لازم ہے کہ آپ پڑھتے جائیں۔ عین ممکن ہے کہ اس تحریر کے اختتام تک آپ خود ھیکر بن چکے ہوں، یا محلے میں دستیاب پانچ سات ھیکرز کو پہنچاننے کے قابل ہوجاویں گے۔
تو جناب ایسا بھی کچھ نہیں ہونے والا، بس یہ ہوگا حد سے حد کہ آپ  کو کچھ اندازہ ہوجائے گا کہ آپ پر ھیکرز نے حملہ کردیا ہے اور آپ کی تھوڑی سی توجہ اپنے کمپوٹر کو انا للہ وانا الیہ راجعون ہونے سے بچا سکتی ہے۔
مقاصد۔
ھیکنگ کے جو مقاصد ہیں ان میں تو شامل ہے کہ آپ کے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات،  آپ کے کریڈیٹ کارڈز کے بارے میں معلومات، اسی طرح آپ کی کاروباری تفصیلات  آپ کے کمپوٹر سے اڑا لی جائیں۔
اب بندہ پوچھے کہ ان کا وہ کریں گے کیا؟؟ تو جناب یہ کریں گے کہ آپ کے بنک میں سے  پیسے اڑانے کی کوشش کی جائے گی۔ آپ کے کریڈٹ کارڈز میں  سے پے منٹس کی جائیں گی۔ اسی طرح آپ کی کاروباری تفصیل آپ کے کاروباری مخالفین کو بیچ کر پیسے کمانے کی کوشش  کی جائے گی۔ مگر یہ سب کچھ ایک عام کمپوٹر یوزر سے متعلقہ نہیں ہے، اگر آپ اپنے کمپوٹر سے اپنا بینک اکاؤنٹ  نہیں آپریٹ کرتے، کریڈٹ کارڈ آپ کے پاس ہے ہی نہیں اور اگر ہے تو وہ اپ عیدو عید ہی استعمال کرتے ہیں یا صرف رشتہ داروں کو جلانے کو رکھا ہوا ہے ۔ آپ بزنس کی بجائے کسی سرکاری محکمے میں ملازمت کرتے ہیں تو پھر جناب آپ دودھ پی کر سوجائیں، آپ کا کوئی کچھ نہیں اکھاڑ سکتا۔ 
ہاں آپ کے ساتھ یہ ہوسکتا ہے کہ آپ کا فیس بک  اکاؤنٹ ھیککردیا جاوے اور آپ کو زک پہنچانے کی کوشش کی جائے  یا ای میل ھیک  کرلی جائے اور آپ کی میلز ضائع ہوجائیں۔ تو جناب  ایسی صرف میں آپ کا مالی نقصان تو ہوگا نہیں البتہ خواہ مخواہ کی ٹینشن البتہ ہوگی اور وہ بھی مفت میں۔
پس آپ کو اگلی قسط کا انتظار کریں
جس میں ہم ان کا طریقہ  واردات بیان فرمائیں گے اور اسکے بعد انکا تدارک بھی بیان ہوگا۔
تب تک آپ اسی پر کمنٹس کرتے رہیں 

6 تبصرے:

  1. کھودا پہاڑ۔۔۔ نکلا دھواں۔۔۔ کمال ہے بھئی۔۔۔ انٹرنیٹ پر پائی جانے والی حسینوں کی قابل اعتراض تصاویر اگر کسی بزرگ کے ہاتھ لگ گئی تو چھتر ہی پڑیں گے۔ چلو کچھ نہ لکھنے سے کچھ لکھنا بہتر ہوتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. تو آئیندہ "کسی بزرگ" کو بھی ہیکر سمجھ کر سمجھداری کا ثبوت دیں، امید ہے آپ سمجھ تو گئے ہوں گے

    جواب دیںحذف کریں
  3. راجہ صاحب، یہ ہیکنگ ویکنگ کب سے شروع کر دی آپ نے؟۔۔ میں نے سنا ہے کہ ہیکنگ کے بارے میں زیادہ اور مفید معلومات صرف ہیکرز کو ہوتی ہیں اور وہی اس کا حل بھی بتا سکتے ہیں۔
    کہنے والے کہہ گئے ہیں کہ ہیکنگ ہیکنگ ہوتی ہے، اچھی ہو یا بری!۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. ھاھاھاھاھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. صیح گل ہے یہاں تو وہ حال ہے کہ چور سائیکل چوری کر گئے واپسی اسکی چین نئی ڈلوا کر دے گے کہ اللہ کے بندے ہمارا نہیں تو اپنا تو خیال کر :)

    جواب دیںحذف کریں
  6. mediawatchjmmukashmirinternational.blogspot.com

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں